بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوج کے نیوٹرل ہونے بارے ہمارا موقف صحیح طور پر سامنے نہیں لایا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کے نیوٹرل ہونے بارے ہمارا موقف صحیح طور پر سامنے نہیں لایا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آراسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کے نیوٹرل ہونے کے حوالہ سے ہمارا موقف صحیح طور پر سامنے نہیں لایا گیا ،ہم سمجھتے ہیں کہ فوج کا ایک آئینی اور قانونی کردار ہے اور کسی قسم کی سیاست میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے ،جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں فوج کے نیوٹرل ہونے کے بارے میں مختلف جماعتوں کی طرف سے جو کچھ کہا جاتا رہا اس بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ،ترجمان نے کہا آرمی چیف نے بارہا سیاسی قائدین سے کہا کہ ہم خود کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں میں کسی کے پاس نہیں گیا تو آپ لوگ کیوں مجھ سے بار بار ملنے آتے ہیں ۔عسکری قیادت نے اس بات کا بار بار اعادہ کیا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں سیاست دان اپنے معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں۔