بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی فارنگ فنڈنگ کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کی الیکشن کمیشن کو 30 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ ذرائع سے فارن فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات 30دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔عدالت نے درخواست گزا ر اکبر ایس بابر کو بھی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی ۔عدالت نے قراردیا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی جماعت کو بیرون ملک سے فنڈنگ طلب کرسکتا ہے ۔واضح رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔