اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پشاور کا جلسہ تاریخی تھا، کل کے پی میں لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو سنا، پی ٹی آئی پورے پاکستان کی آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی چھین کر لیں گے، عمران خان بھی پاکستانی عوام کی آزادی چھین کر لے گا، ہمیں سلامتی کے بحران کا سامنا ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے، وزیراعظم کراچی میں عظیم الشان جلسہ کریں گے۔انہوںنے کہا ہے کہ آج ہمارے استعفے منظور ہوگئے ہیں، میں تمام اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں، جلد یہ لوگ دوبارہ آئیں گے، ن لیگ کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ نااہل حکومت معیشت کو تباہ کررہی ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے کا پروگرام بند کیا جارہا ہے، نور عالم گلے میں تختی پہن کر نکلا کریں جس پر لکھا ہو مجھے کوئی لوٹا نہ کہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران کا واحد حل جلدازجلد الیکشن ہیں، افواج پاکستان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے اور احترام ہے، جو لوگ فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہا ہے کہ ہمارا فوج کے لیے احترام برقرار ہے اور رہے گا۔
پاکستان میں سیاسی بحران کا واحد حل جلدازجلد الیکشن ہیں، فواد چودھری








