نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل لی شنگ فو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اجلاس میں ورچوئلی شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت میں بھارت کے علاوہ قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ زرائیع کے مطابق رکن ممالک کے علاوہ 2مبصر ممالک بیلاروس اور ایران بھی 28 اپریل 2023 کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔









