بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے اقتدار کے لئے خطرناک کھیل کھیلا،مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کے لئے خطرناک کھیل کھیلا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد کئے گئے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ آج تمہارے جھوٹ تار تارہو گئے، اقتدارسے چمٹے رہنے کے لئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، قومی سلامتی کمیٹی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کے لئے استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ ایب سلوٹ لی ناٹ کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کے لئے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے،این آراو کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کئے ،جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیئے تھے۔