اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ان ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں جنہوں نے اپنی رکنیت سے استعفے نہیں دیئے۔قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے والے پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان میں فرخ الطاف، عامر سلطان چیمہ، افضل ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، عاصم نذیر، نواب شیر وسیر ، راجہ ریاض، ریاض فتیانہ، غلام بی بی بھروانہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رائے مرتضٰی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، قاسم نون، غفار وٹو ، سمیع الحسن گیلانی، مخدوم مبین ، باسط سلطان بخاری بھی استعفیٰ نہ دینے والوں میں شامل ہیں۔ عامر طلال گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، سردار جعفر لغاری ، سردار ریاض مزاری، جویریہ ظفر آہیر اور وجیہہ اکرم نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کتنے ارکان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیا؟ نام سامنے آگئے








