بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی سپیکر کو استعفوں کی منظوری کا اختیار ،الیکشن کمیشن قبول کرنے کا پابند ہے، احمد بلال محبوب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی اداروں کی کارکردگی پر نظررکھنے والی غیرسرکاری تنظیم’’ پلڈاٹ‘‘ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکراپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باوجود مستعفی ارکان کے استعفے منظورکرنے کا پورااختیار رکھتا ہے،اگر کوئی رکن اپنے منظور ہونے والے استعفے پر اعتراض نہیں اٹھاتا تو الیکشن کمیشن استعفوں کوقبول کرنے کا پابند ہے۔جمعرات کو ڈپٹی سپیکرکی طرف سے پی ٹی آئی کے 123ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ڈپٹی سپیکرکے اختیارکے بارے میں نجی ٹی وی سوالات کے جواب دیتے ہوئے احمدبلال محبوب نے کہا کہ اگرچہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد موجود ہے لیکن وہ قائم مقام سپیکر کی حیثیت سے استعفوں کی منظوری کا اختیار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صرف اسی صور ت میں کہ اگر جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان میں سے کوئی اعتراض کردے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے ،اس کے علاوہ اس میں کوئی ایشونہیں ہے اور اگر الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اعتراض نہیں آتا تو وہ استعفے قبول کرنے کا پابند ہے۔