بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک امریکہ وسیع البنیاد اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات رہے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد کے پیغام پر ہم امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ، وسیع البنیاد اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے کے منتظر ہیں، پاک امریکہ تعلقات خطے اور اس سے باہر امن اور ترقی کے لیے اہم ہیں۔
ٔ