ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں برس سعودی عرب کے چھ ائیرپورٹس عازمین حج کا استقبال کریں گے اور 164 طیارے عازمین حج آپریشن کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے بارہ لاکھ سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لئے 164 طیارے مختص کیے گئے ہیں جس میں عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور 14سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔ حج پروازیں سعودی عرب کے 6 ہوائی اڈوں پر پہنچیں گی جدہ اورمدینہ منورہ کے علاوہ ریاض، دمام، طائف اور ینبع کے ہوائی اڈوں پر بھی حج آپریشن ہوگا، ہزار سے زیادہ پائلٹ حج پروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں ۔سعودی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے حج اداروں کے ساتھ اس ضمن میں معاہدے کیے ہیں۔
164 طیارے مختص ، چھ ائیرپورٹس عازمین حج کا استقبال کریں گے،سعودی وزارت حج و عمرہ








