بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی بی سی اینکر کی مزاحیہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل

لندن: بی بی سی کے اینکر کی ایک مزاحیہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے 2 ملین بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے 7ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔

خاتون اینکر کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ سیگمنٹ ختم ہونے کے بعد پیش آیا جبکہ اینکر کو اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ اب بھی لائیو آن ایئر ہے۔

اینکر لوکویسا براک سیگمنٹ کے اختتام پر آخری کلمات ادا کرنے کے بعد آرام کی نیت سے اپنے دونوں بازو کو اوپر اٹھاتی ہے اور کہتی ’’اوکے‘‘، لیکن اسی وقت کیمرہ دوبارہ اینکر کی طرف کر دیا جاتا ہے جس سے وہ لائیو آن ایئر نظر آتی ہے۔


اینکر کو جب احساس ہوتا ہے کہ اسپاٹ لائٹ اس پر واپس آگئی ہے تو اینکر چونک جاتی ہے اور پریشانی سے اسکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

اس حرکت کے بعد لائیو آن ایئر کے دوران اینکر اپنے بازو فوراً نیچے کرتی ہے اور اپنا سر اپنی میز پر رکھے نوٹس کی طرف کر لیتی ہے۔ اینکر کو کئی سیکنڈ تک خاموشی سے اپنی میز پر گھورتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اینکر کی اس غلطی پر کسی کا دھیان تو نہیں گیا لیکن ٹویٹر صارفین نے اینکر کی طرف داری کی۔