بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوج نے تین آپشن وزیردفاع پرویز خٹک کے ذریعے دیئے تھے، شیریں مزاری کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ڈیڈ لاک فوج کو ثالثی کے لیے نہیں بلایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ‘میں واضح کردوں، ریکارڈ پر کہہ رہی ہوں وزیراعظم نے ڈیڈلاک پر بریک تھرو پر مدد کے لیے فوج کو نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے اس وقت کے وزیردفاع پرویز خٹک کے ذریعے وزیراعظم کے استعفے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لینے یا نئے انتخابات کی تین تجاویز پیش کیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان استعفے کا آپشن کیوں دیتے جب وہ پہلے واضح اور مسلسل کہتے رہے تھے کہ وہ استعفیٰ کبھی نہیں دیں گے، اس کی سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے تاثر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو بھی حکومت تبدیل کرنے کی بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا، تو وہ یہ تجاویز کیوں دیتے۔