بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرحد پار سے دہشت گرد حملے، پاکستان کا افغان ناظم الامور سےاحتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے سرحد پار سے کئے گئے دہشت گردانہ حملے پر افغان ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اشتعال انگیزی انتہائی تشویشناک ، باہمی تعاون کی روح کے خلاف ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سرزمین سے 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی چوکیوں پربلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، فائرنگ وقفے وقفے سے پانچ سے6 گھنٹے تک جاری رہی اس دوران افغانستان سے توپ کے 35 گولے فائر کیےگئے۔سرحد پار سے دہشت گردوں کےحملے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور سے احتجاج کیا اور کہا کہ افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی طرف سے اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے، بارہا درخواستوں کے باوجود اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہورہاہے، افغان اشتعال انگیزی انتہائی تشویشناک اور باہمی تعاون کی روح کے خلاف ہے۔پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔افغان ناظم الامور سے احتجاج میں پاکستان نے افغان حکومت سرحدی علاقے کو محفوظ ،رابطوں کو مؤثر بنائے کا بھی مطالبہ کیا۔