بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہونگے

ہنگو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پرضمنی الیکشن کل ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق   پولنگ کل صبح 8سےشام 5بجے تک جاری رہےگی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  الیکشن کمیشن  کی جانب سے کہا گیا کہ حلقہ این اے 33  نگو میں مجموعی طور پر  3 لاکھ  18 ہزار سے 900 سے زائد افراد ووٹ استعمال کریں گے،  ضمنی انتخاب کے لیے 210پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،حلقہ این اے 33 ہنگو، مرد وں کے لیے 64 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  خواتین کے لیے 55اور 91 مشترکہ  پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ، 110 پولنگ سٹیشن حساس جبکہ  77 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں  ،  ضمنی الیکشن میں 5امیدوار مدمقابل ہیں ،   اے این پی کے سعید عمر، جے یو آئی سے عبیداللہ امیدوار پی ٹی آئی کے ندیم خان جبکہ دو آزاد امیدوار عتیق احمد اور محمد سعید مد مقابل ہیں ۔