لاہور ( نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو حکومتی ارکان نے تھپڑ مار دئیے ، حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر لوٹے بھی پھینکے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں جونہی ڈپٹی سپیکر داخل ہوئےتو حکومتی ارکان نے ان پر لوٹے پھینکے اور پھر دھاوا بول دیا ، اس دوران ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے ۔

ڈپٹی سپیکر ابھی اپنی کرسی پر بیٹھ بھی نہ پائے تھے کہ حکومتی ارکان نے دھاوا بول دیا ، سیکیورٹی اہلکار فوری آگے بڑھے اور سپیکر کو حفاظت میں لے کر چیمبر میں لے گئے ، ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس رک گیا ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکردوست مزاری کے بال بھی نوچے ، حکومتی ارکان نےڈپٹی سپیکر کے باہر جانے کے بعد وکٹری کا نشان بنایا۔
خیال رہے کہ آج کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ، آج پنجاب اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جانا تھا ، صبح ڈپٹی سپیکر نے کہا تھا کہ ایوان میں امن و امان کا ماحول برقرار رکھا جائے ، اس معاملے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات بھی ہوئی ہے ، کوئی یہ خیال نہ کرے کہ وہ ایوان میں آئے گا اور کارروائی روک سکے گا۔
بریکنگ: پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر شدید حملہ pic.twitter.com/qKknIqnrI1
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 16, 2022








