بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی ریلوے کا ٹکٹ کلکٹر جس نے مسافروں سے کروڑوں روپے جرمانہ وصول کرلیا

بھارتی ریلوے کے ٹکٹ کلکٹر( ٹکٹ چیک کرنے والا) نے جرمانے کی مد میں عوام سے ریکارڈ کروڑوں روپے وصول کرکے ملکی خزانے میں جمع کرواکر نمبر ون ٹکٹ کلکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ناردرن ریلوے کے امبالہ ڈویژن کے ڈپٹی چیف ٹکٹ انسپکٹر سمرن جیت سنگھ والیہ گزشتہ مالی سال میں بھارتی ریلوے کے ٹکٹ کلکٹر کی فہرست میں نمبر ون رہے۔

سمرن جیت نے 2022-2023 کے دوران 36 ہزار 667 مسافروں سے 2 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ اکٹھا کیا جو بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہے تھے یا بغیر بک شدہ سامان لے کر جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ناردرن ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ٹکٹ کلکٹر نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے ایک سال کے عرصے میں مجموعی طور پر اتنا زیادہ جرمانہ وصول کیا۔

ریلوے حکام نے سمرن جیت سنگھ کی شاندار کارکردگی اور لگن کو کافی سراہا ہے۔