جدہ (ممتازنیوز )پاکستان میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے اعلان کیئے جانے والے یوم عزم پر پاکستان جرنلسٹ فورم نے پی جے ایف کی بھر پور تائید کی ہے ۔ پی جے ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مخدوش سیاسی حالات میں ایماندارانہ صحافت کی اشد ضرورت ہے، جبکہ سیاسی جماعتیں، اور متعلقہ ادارے صحافیوں کی ایماندرآنہ صحافت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، نہ تجربہ کار صحافیوں، اور غیر صحافیوں کو صحافیوں کی فہرست میں شامل کیا جارہے ہے جو صحافت نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں اور مختلف اداروں کی ایماء پر کام کررہے ہیں۔جس سے صحافت کا معیار پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوگیا ہے۔ 1978 ء میں پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ اور APNEC کی مشترکہا آزادی صحافت کی یادگار تحریک میں سینکروں صحافی، و کارکنان نے جیل گئے تادم مرگ بھوک ہڑتالیں کیں، مارشل کی صوبتوں، طویل جیل، کوڑوں کا سامنا کیا مگر وہ کالے قوانین کے سامنے ڈٹے رہے، اسکے بعد سے ملک میں صحافت پر قدغن اور اپنی مرضی سے عوام کی خبریں فراہم کرنے کیلئے اخباری مالکان جنہیں صحافت نہیں سے لگاؤ نہیں بلکہ وہ بہ حیثیت تاجر اپنا کردار ادا کررہے تھے اور تاحال کررہے ہیں، اخباری مالکان نے ایسے بے شمار صحافیوں کی بے روزگار کردیا جو ایماندارانہ صحافت کے امین تھے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے بے روزگار ایماندار صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے، فروعی مقدمات میں گرفتار کرکے انہیں ایماندارنہ خبروں سے باز رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اس صورتحال میں پی ایف یو جے کا یوم عزم منانے کا اقدام قابل تحسین ہے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان جنرنلسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ1978ء کی تحریک جس میں صحافی جیلوں میں گئے، مارشل عدالتوں سے کوڑوں کی سزائیں بھگتیں اس تحریک کے پہلے ہی روز مرحوم قائد صحافت منہاج برنا کے ہمراہ گرفتار ہونے والے امیر محمد خان پی جے ایف کے چئیرمین ہیں اور پی جے ایف کے اراکین قوانین کے مطابق اپنی صلاحیتیں استعمال کرکے پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے مثبت خبریں تحریر کرتے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت مخدوش سیاسی حالات میں ایماندارانہ صحافت کی اشد ضرورت ہے، پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ








