بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکیورٹی مانگ لی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکیورٹی مانگ لی،الیکشن کمیشن کا فول پروف سکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خط کے مطابق ملک میں جاری موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر کو سکیورٹی دی جائے، چیف الیکشن کمشنر کی رہائشگاہ اور اسلام آباد سے باہر دوران سفر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،گزشتہ دنوں کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے اطراف مشکوک اشخاص کو دیکھا گیا