بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کی ہاتھ اٹھا کر بددعائیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں ہاتھ اٹھا کر بددعائیں دی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل میں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی پرویز الہیٰ ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتے ہیں کہ یا اللہ میرے ساتھ انصاف ہو، اور ان کے ساتھ وہ ہو جو ساری دنیا کے لیے مثال بنے۔انہوں نے کہا کہ یااللہ میں کمزور ہوں، میں قیامت تک انہیں نہیں بخشوں گا، تو میرا بدلہ لے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ تشدد کرتے ہوئے میں نے رانا مشہود کو دیکھا،انہوں نے میرا بازو توڑدیا،انہوں نے مجھے حملہ کروا کر مارنے کی کوشش کی،حمزہ شہباز کہہ رہا تھا کہ پکڑ لو ماردو،اجلاس شروع کیا گیا تو یہ غیر قانونی ہوگا،میرےلئے کوئی عدالت نہیں میں کہاں جائوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ان حکمرانوں نے مجھے جان سے مروانے کی کوشش کی ہے، حمزہ شہباز آرڈر دے رہا تھا، پکڑ لو ، پکڑ لو ، مار دو ، مار دو۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ انہوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیا، کیا آج تک اسپیکر کے ساتھ کبھی اس طرح ہوا ہے؟ آج میرے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ سب ایک پلاننگ کے تحت پوری فلم چلی، یہ اپنی طرف سے مجھے ختم کر کے گئے ہیں۔ رانا مشہود نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں بے ہوش ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک پلاننگ کے تحت پوری فلم چلی، میں جاؤں کہاں؟ میں اپنے اللّٰہ کی عدالت میں جاؤں گا، عدالتیں کسی غریب کیلئے نہیں کھلتیں، امیروں کیلئے رات کو بھی عدالتیں کھلتی ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ از خود نوٹس ان کیلئے لیا جاتا ہے جن کی کوئی سفارش ہو۔