بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شارجہ میں 12 سالہ لڑکی رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل سے گر کر ہلاک

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ کے علاقے  النہدہ  میں ایک 12 سالہ لڑکی اپنی رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ یہ لڑکی جس کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے ہے، سکول سے گھر واپس آئی تھی، جہاں اس کی ماں ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا اس  وقت لڑکی  کے والد بھارت میں تھے۔ پڑوسیوں کے مطابق پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی لیکن لڑکی کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سماجی کارکن اشرف وداناپلی نے بتایا کہ بچے کی لاش کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں تمام ضروری دستاویزات مل گئے، اور لاش کو   آخری رسومات کیلئے بھارت بھیج دیا گیا۔‘‘ شارجہ کے القسیمیہ ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ موت کی رپورٹ کے مطابق بچی  کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی۔