قائرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصرکے ماہر فلکیات نے عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوارکو شروع ہوگا اور یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتاہے۔ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائےگا جب کہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے1 منٹ بعد رہے گا۔









