بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران ہمیشہ اداروں پرحملہ آور ہواہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں ،وفاقی وزیر ایاز صادق کامدینہ منورۃ میں شیخ سعید کے عشائیہ سے خطاب

مدینہ منورہ(ممتازنیوز )وفاقی وزیراقتصاد ی امور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء ایاز صادق نے کہاہے کہ عمران خان نے قومی تنصیبات پر حملہ کروا کر الزام اداروں پر ڈال دیا،اگر عمران خان کے پاس ثبوت تھے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے،عمران خان نے اپنے دور میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں،بیرون ملک پاکستانی قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں انہیں ملکی حالات پر جتنی تشویش ہے حکومت کواس کا پورااندازہ ہے حکومت حالات کی بہتری کے لیے اپنی تمام کوششیں کررہی ہے آئندہ بجٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی ،وہ گزشتہ شب یہاں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سعید اور دیگر ن لیگی رہنمائوں نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان واقعات سے پوری دنیامیں مقیم پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،پاکستانی اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں ،ذمہ داروں کوسخت ترین سزاملنی چاہیے،اس موقع پرملکی ترقی وسلامتی وخوشحالی کے لیے دعابھی کی گئی ۔
،عشائیہ میں سیکٹری جنرل مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیر چوہدری نورالحسن تنویر اور چیف کواڈنیٹیر مسلم لیگ ن انٹرنیشل آفئیرز بریسٹر امجد ملک نے ٹیلی فون کے زریعے شرکاء اور سردار ایاز صادق صاحب گفتگو کی، دیگر شرکاء میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودیہ محمودالحق ڈوگر،سیکٹری فنانس مسلم لیگ ن سعودیہ سردار محمد نواز، صدر مسلم لیگ ن الریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، صدر مسلم لیگ ن جدہ ریجن عمر مسعود پوری، چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق،صدرمسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ، چئیرمین مدینہ منورہ ملک الٰہی اعوان،سرپرست مدینہ منورہ چوہدری اکبر علی ڈسکہ،سئنیر نائب صدر مسلم لیگ ن مدینہ میاں اکرم،سیکٹری جنرل مسلم لیگ ن مدینہ محمد عرفان،منشااللہ سندھو، خضر سندھو مشہور ٹک ٹاکر کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکروں نے شرکت کی،سردار ایاز صادق نے سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے لیے سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی پارٹی کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کیا،ایاز صادق نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوروزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ہمیشہ دلچسپی لی ہے اورمسلم لیگ کے دوراقتدار میں ان کے مسائل کے لیے ہمیشہ بھرپوراقدامات کیے گئےاس موقع پرن لیگی رہنمائوں نے سردار ایاز صادق کونئے مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کےلیے سہولیات کے حوالے سے بہت تجاویز بھی پیش کیںجس پرانہوںنے یقین دلایاکہ بجٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے دوران ان تجاویز کو مدنظر رکھاجائیگا۔