بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک نرم انقلاب کےلیے تیار،عمران خان کی کال کاانتظارکرو،فواد چوہدری کاکارکنوں کوپیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے،

پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا،امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو،اتوارکواپنے ٹوئٹرپیغام میںکارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ عمران خان کی کال کاانتظار کرو،

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہاتھاکہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں نئے انتخابات ہونگے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا جہاں تک تعلق وہ پیسوں کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں

کہ کن وزارتوں میں زیادہ پیسے بنتے ہیں وہ ہمیں دیں۔ انکا کوئی اخلاقی یا اصلی جھگڑا نہیں ہے