فریدہ بہن جی ،عبدالرشید لون اور دیگر چار خواتین کارکنوں کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی کی عدالت میں پیشی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء و جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن رہنمافریدہ بہن جی سمیت6 کشمیری رہنماوں کے خلاف جعلی مقدمے کی سماعت 20 اگست تک ملتوی ہوگئی ،کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماو جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی ،ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون اور دیگر چار خواتین کارکنوںکے خلاف نام نہاد الیکشن بائیکاٹ مہم سے متعلق ایک مقدمہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی کی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی،چیف آرگنائزر ماس موومنٹ عبدالرشید لون اور دیگر چار خواتین کارکنوں میمونہ ،افروزہ ،فریدہ اور حلیمہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی عدالت میں بدھ کو پیش ہو ئیں ، مختصر سماعت کے بعد کیس کی سماعت بیس اگست تک ملتوی کی گئی اور فریدہ بہن جی سمیت ان رہنماوں و کارکنوں کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔واضح رہے کہ ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی کو 2014میں پارٹی کے ان کارکنوں سمیت گاندربل کے مین چوک میں نام نہاد الیکشن بائیکاٹ مہم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، تاہم اس کیس کا چالان نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے فریدہ بہن جی سمیت ان رہنماوں او ر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس پر ان رہنماوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کی اور اب کیس میں انہیں عدالت کی جانب سے بار بار پیش ہونے کے لئے کہا جاتا ہے ۔۔










