بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پراظہار تشویش ، 66 ارکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

واشنگٹن (ممتازنیوز)پاکستان کی موجودہ صورتحال پر امریکا کے 66 ارکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا۔خط میں کانگریس اراکین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال، سیاسی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔خط میںلکھا گیا ہےکہ تشدد اور سیاسی کشیدگی پاکستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔انٹونی بلنکن پاکستان میں جمہوری اداروں کے زوال کو روکنے کے لیے اپنے سفارتی ذرائع استعمال کریں۔پاکستان میں جمہوریت کی حمایت امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔پاکستانی حکومت پر جمہوریت، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے لیے زور ڈالا جائے۔پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کےلیے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لایا جائےاور اجتماع کی جانب خلاف وزریوں کی تحقیقات کرائیں۔مظاہرین اپنے مطالبات پُرامن اور غیرتشدد طریقے سے آزادانہ طور پر کریں۔ سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش ہے۔ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائی جائیں، سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے،کانگریس اراکین کی پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد انسانی امداد فراہم کرنے کی امریکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔