بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منارہے ہیں،   کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ،  ملک بھر میں  گرجا گھروں میں ہونے والی   تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،  ایسٹرکے موقع پر گرجا گھروں  کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے ،  ایلیٹ،پیرو اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری رہی ۔