بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی؟ زرداری اور بلاول کے درمیان اختلافات کھل کرسامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزارت عظمیٰ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، حکومت کو کابینہ تشکیل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، مختلف فارمولے سامنے آرہے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں شمولیت سابق صدر آصف علی زرداری مخالفت کررہے ہیں جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو حامی ہیں۔نجی ٹی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں آئینی عہدوں کی تقسیم پر بھی اختلافات ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارتوں کے معاملے پر ن لیگ موقف سخت گیر ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی من پسند وزارتیں اور آئینی عہدے لینے کی خواہشمند ہے، جبکہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو من پسند وزارتیں دینے سے کترارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی پی اسپیکر کے علاوہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی خواہشمند ہے۔ ن لیگ نے پی پی کو چیئرمین سینیٹ کےلئے تاحال یقین دہانی نہیں کرائی۔