بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی تیراک مصطفیٰ علی کے قتل کا ڈراپ سین ،سگا چچا قاتل نکلا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی تیراک مصطفیٰ علی کے قتل کا 3 ماہ بعد ڈراپ سین ہوگیا جبکہ قتل میں ملوث سگے چچا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی تیراک مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا معمہ 3 ماہ بعد حل ہو گیا ہے۔ پولیس نے مصطفیٰ علی کے قتل کے الزام میں ان کے سگے چچا کو گرفتار کرلیا ہے جس نے کھلاڑی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گھر کے باہر پھینک دیا تھا۔ رولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاتلی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ قبل قتل ہونے والے پاکستانی تیراک کے قاتل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ علی کا قاتل اس کا سگا چچا خالد محمود ہے جس نے اپنے سگے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔