بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کےساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کامودی کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو لکھے گئے جوابی خط میں کہاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہا ں ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نے پاکستان ہم منصب کو لکھے گئے خط میں انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی ۔خط میں انہوں نے پاکستان سے تعمیر تعلقات کی خواہش کابھی اظہار کیا تھا ۔