لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پیر کو ایک مرتبہ پھر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے بعد اسمبلی میں ایک نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پیر کو اجلاس طلب کرکے اسے ملتوی کردیا تھا لیکن اب انہوں نے دوبارہ پپیر ہی کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجلاس طلب کرنے سے ہی لاعلم ہے۔ اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بحال کیے کیونکہ پرویز الہی الیکشن لڑنے کی وجہ سے اسپیکر کے اختیارات استعما ل نہیں کرسکتے تھے۔دوست محمد مزاری کو صرف وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے اجلاس کی صدارت کا مینڈنٹ ملا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے انتخاب کے بعد پرویز الہی کے بطور اسپیکر اختیارات بحال ہوگئے تھے، اس لئے ڈپٹی اسپیکر کے پاس اجلاس طلب کرنے کا اختیار ہی نہیں۔
پنجاب اسمبلی میں نیا تنازع، ڈپٹی سپیکر نے کل دوبارہ اجلاس طلب کرلیا








