بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف اور حمزہ شریف دونوں منی لانڈرنگ کے جرم میں ضمانت پر ہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف دونوں منی لانڈرنگ کے جرم میں ضمانت پر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف دونوں چالیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے جرم میں ضمانت پر ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن فرد جرم عید ہونی تھی عدالت نے لمبی تاریخ دی کہ جاؤ پاکستان کے وزیر اعظم بن جاؤ، اب سوال یہ ہے کہ اگر کوئی غیرت مند جج دونوں کی ضمانتیں کینسل کردے تو ملک میں ڈمی بھی وزیر اعظم نہیں ہوگا۔اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔