اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پنجاب میں عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں تھا،کرپشن سے پاک شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتا تھاجن کےخلاف کیسز تھے وہ وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے،پیرکوصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتےہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ عثمان بزدار نے پنجاب میں بہترین کام کیا،
لاہورمیں جلسے کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا،عوام کو الیکشن تک متحرک رکھوں گا،2018میں ٹکٹس دینے میں غلطی ہوئی،اتحادیوں نے دھوکادیا،آئندہ انتخابات میں ٹکٹس خود دوں گا،آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو اور اچھے امیدواروں کوسامنے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نیب اور ایف آئی اے میں اپنے کیسز ختم کرائے گی،نوازشریف کے کیسز ختم کرکے واپس لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں،
آصف زرداری کےخلاف بھی کیسز بند کردیئے گئے ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں این آر او ٹو لہ یا جارہا ہے،امریکہ نے گزشتہ سال نومبر سے میرے خلاف سازش شروع کی،حسن حقانی لندن میں ملاقاتیں کرتے رہے،سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان میں امریکی سفارتی عملے کی سرگرمیاں تیزہوگئیں،کورونا سمیت مختلف بحرانوں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے،تب اتحادی ساتھ رہے،امریکہ کے اشارے پراتحادی اورمنحرف ارکان میرے خلاف ہوگئے،آزاد خارجہ پالیسی ضروری ہے،سابق وزیراعظم کے آئندہ الیکشن میں کسی دوسری جماعت کوساتھ نہ ملانے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ق کے لیے آئندہ الیکشن میں مشکلات پیدا ہوں گی









