اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابق وزیراعظم ملک میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں،عوام کے سامنے سابق حکمرانوں کے کارنامے آرہے ہیں،وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص جھوٹ بولتا رہا،
پیرکومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے کہا چیف الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس لارہے ہیں،فارن فنڈنگ کا فیصلہ30روز میں آنے والا ہے،اداروں کو نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے16اکاونٹس سے متعلق انہوں نے نہیں بتایا،
اسد عمر نے پٹیشن دائر کی ہے کہ دستاویز پبلک نہ کی جائیں،پچھلے4سال سے عوام کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملا
فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور حواریوں کی چوری پکڑی گئی،فارن فنڈنگ میں عمران خان اور دیگر کو ضرور سزا ملے گی،پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2کروڑ روپے سے زائد رقم ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوئیں،توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کا جواب کون دے گا؟
پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2کروڑ روپے سے زائد رقم ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوئیں،انہوں نے کہاکہ چوری پکڑی جائے تو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں،فارن فنڈنگ میں70لاکھ ڈالر ڈکلیئر نہیں کیا گیا،پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2کروڑ روپے سے زائد رقم ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوئی،عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں،
عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا معاشی ترقی چاہیے یا عمران خان کا جھوٹ









