لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی طرف سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری موخر کئے جانے پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں کل ایک پٹیشن دائر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی مشاورت سے پٹیشن تیار کرلی گئی ہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کا معاملہ،ن لیگ کاقانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ








