پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے اداکار ہارون کادوانی کو دنیا کا سب سے خوش قسمت ترین بچہ قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ ہارون کادوانی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’جھوم‘ میں زارا نور عباس کے مدِ مقابل مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
اس ڈرامہ سیریل میں ہارون اور زارا نور کی بہترین اداکاری کے سبب اِس کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اس ڈرامے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے سین بہت اچھے انداز میں عکس بند کیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہارون کادوانی دنیا کا خوش قسمت ترین بچہ ہے جسے ایسے سین کرنے کو مل رہے ہیں، آج سے پہلے ایسے سین کبھی نہیں دکھائے گئے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہارون کادوانی جَلد فلموں میں نظر آئیں گے، وہ فلموں کے لیے موزوں ہیں اُنہیں فلموں میں کام کرنا چاہیے۔









