بالی ووڈ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا (Sajid Nadiadwala)کے چھوٹے بیٹے سفیان ناڈیاڈوالا(Sufyan Nadiadwala) اپنی شکل اور حلیے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔
سفیان حال ہی میں ممبئی میں فلم ’پریم کیٹانو‘ کی اسکریننگ میں والدین کے ہمراہ شریک ہوئے، جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے بھی ہوئی۔
View this post on Instagram
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین نے سفیان کی شکل کا موازنہ ینگ سلمان خان سے کرنا شروع کر دیا۔ بعض مداحوں نے انہیں ’90 کی دہائی کا سلمان خان‘ قرار دیا تو کسی نے مذاقاً لکھا، ’سلمان خان کا بیٹا لگتا ہے‘۔
مزید پڑھیں:سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑے ناموں کی واپسی کا قوی امکان
View this post on Instagram
سفیان اس سے قبل اپریل میں بھی اسی مماثلت کی وجہ سے وائرل ہوئے تھے۔ وہ فی الحال اپنی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں اور بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کا ان کا حال میں کوئی ارادہ نہیں۔









