بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اور اتحادیوں میں معاملات الجھ گئے،وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری موخر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کی تشکیل پر حکومت اور اتحادیوں میں معاملات الجھ گئےجس کے بعد آج ہونے والی حلف برداری کی تقریب موخر کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے وزارتوں کی تقسیم پر حکومت اور اتحادیوں میں معاملات کھٹائی کا شکار ہوگئے ۔حلف برداری کی تقریب کل یاپرسوں ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔