اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کمیشن آف جیوریسٹس کی قانونی مشیر (جنوبی ایشیا) ریما عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر عارف علوی کی طرف سے وفاقی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صدر ریاست کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض اور امور غیر جانبدارانہ طور پر انجام دینے کے پابند ہیں اور انہیں کسی بھی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت یا سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے ۔
https://mobile.twitter.com/reema_omer/status/1515997300140740608









