اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی روکنے اور مریم نواز کو وزیراعظم ہاؤس سے دور کھنے کا پیغام بھجوادیا۔ سوشل میڈیا پر ایک سینئر صحافی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کو پیغام دیا گیا ہے کہ ابھی نوازشریف کے طیارے کو لندن سے اڑان نہ بھرنے دی جائے کیونکہ ابھی ملک کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ نوازشریف واپس آئیں ،شہباز شریف سے کہاگیاہے کہ نوازشریف کے واپس آنے کا یہ وقت نہیں ہے،اس کے علاوہ شہبازشریف سے یہ بھی کہاگیا ہےکہ وہ مریم نواز سے کہہ دیں کہ وہ وزیراعظم ہائوس زیادہ مت آئیں ،ان کو وزیراعظم ہائوس سے دور رکھا جائے کیونکہ جس انداز میں نوازشریف اور مریم نواز نے فوج کے خلاف بیان بازی کی ،فوج کے اندر ان کے خلاف جذبات ہیں ،فوج ان کو برداشت کرنے کےلئے تیار نہیں ہے لہذا وقتی طور پر انہیں علیحدہ رکھا جائے ۔
نوازشریف کو ملک واپس ،مریم کو وزیراعظم ہاؤس آنے سے روکا جائے،اسٹیبلشمنٹ کا وزیراعظم شہبازشریف کو پیغام








