بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آڈیو لیکس کمیشن کیس؛سپریم کورٹ نے ججز پر اعتراض کرنیوالی حکومتی درخواست واپس کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آڈیو لیکس کمیشن کیس میں سپریم کورٹ نے ججز پر اعتراض کرنیوالی حکومتی درخواست واپس کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس نے حکومتی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہاجو درخواست دائرکرنی ہو کھلی عدالت میں کریں ۔

حکومت نے چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کیخلاف درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس منیب اختراور جسٹس جسٹس اعجازالاحسن آڈیو لیک کامقدمہ نہ سنیں ۔