وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہءِ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے. انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین (Hulusi Şahin) نے ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران، وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے “لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔
مزیدپڑھیں:لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ کا اعلان
اس موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.









