وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ، جیوسائنس تربیتی پروگرا م منصوبے کا افتتاح کیا۔ یو کے فنڈڈ پروگرام (uk funded )کے تحت جی ایس پی کی تکنیکی استعداد بڑھانے کیلئے تربیت دی جائے گی ۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں پاکستان کی امن کوششوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان کے پاس غیرمعمولی جغرافیائی و معدنی صلاحیت موجود ہے ۔
وزیر پیٹرولیم نے برطانوی ہائی کمیشن اور ایف سی ڈی او کے تعاون کو سراہا ۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا بین الاقوامی معیار کے مطابق جیوسائنس تربیت اور جدید طریقہ کار متعارف کرائے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں:عبدالعلیم خان کی گلگت بلتستان میں شاہراہوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کی منظوری
جی ایس پی جیسےاداروں کےذریعےسرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو پُرکشش بنایا جائے گا ۔ عالمی سطح پر معدنی وسائل کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔









