بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کے وزیروں مشیروں میں عمران دورکی 3شخصیات بھی شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی 37رکنی کابینہ میں شامل2وزیرسابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بھی شامل تھے طارق بشیرچیمہ عمران کابینہ میں وزیر،شاہ زین بگٹی بطور مشیرشامل تھے جبکہ شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کاشمار ایک وقت میں عمران خان کے سب سے قریبی ساتھیوں میں کیاجاتاتھا،طارق بشیرچیمہ پی ٹی آئی کی اتحادی ق لیگ کے کوٹے پرعمران خان کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیرہائوسنگ شامل تھے بعد میں وہ وزیراعظم کے اتحادیوںسے اختلاف سے پیدابحران میں عمران خان کے سب سے بڑے ناقد کے طور پرسامنے آئے،اوراس کی وجہ سے ق لیگ پی ٹی آئی سے دورہوئی تاہم جب پرویز الٰہی کوعمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کاامیدوارنامزدکیاتوطارق بشیرچیمہ نے کھل کرمخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن کاساتھ دینے کااعلان کیااورچوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کوبھی اپنے ساتھ اپوزیشن بینچوں پرلے گئے تھے ،ذرائع کادعویٰ ہے کہ طارق بشیرچیمہ اگلے انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پرحصہ لیں گے،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی عمران خان کابینہ میں بطور مشیرسیاسی امور شامل تھےاورانہوں نے بھی وزیراعظم کے خلاف اتحادیوں میں سےسب سے پہلےپی ٹی آئی کاساتھ چھوڑاتھا،شہباز شریف کابینہ میں شاہ زین بگٹی کووفاقی وزیرکی حیثیت سے شامل کیاگیاہے،جمہوری وطن پارٹی کی قومی اسمبلی میں صرف ایک نشست ہے،شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہونیوالی سابقہ دورکی تیسری اہم ترین شخصیت عون چوہدری ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے تک عون چوہدری ان کے سب سے قریبی ساتھی تھےاور وہ ہروقت عمران خان کے ساتھ دکھائی دیتے تھےتاہم عمران خان جونہی وزیراعظم بنے عون چوہدری کابنی گالہ میں داخلہ بندکرکےانہیں
پنجاب میں وزیراعلیٰ کے مشیرکے طور پربھجوادیاگیاجس کی وجہ سے وہ وزیراعظم عمران خان سے سخت ناراض تھےاورجونہی جہانگرترین گروپ سامنے آیاعون چوہدری بھی اس میں شامل ہوئےاورپھروہ جہانگیرترین کے قریبی ساتھی بن گئےاوران کی عدم موجودگی میں وہ ہی گروپ کے سارے معاملات کومرکزی حیثیت سےچلاتے رہے،ن لیگ سے مذاکرات میں بھی عون چوہدری آگے آگے رہےیہ امربھی قابل ذکرہے کہ شہباز شریف کابینہ میں جہانگیرترین گروپ سے شامل کی جانیوالی واحد شخصیت عون چوہدری ہیں۔