بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی۔