بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“اللہ دا واسطہ غلط خبریں نا پھیلائیں”،گلوکار علی ظفر کاسیاست میں آنے سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر ردعمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سیاست میں  آنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر  پر علی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے کچھ خبروں کا ایف بی لنک شیئر کیا گیا تھا کہ میں سیاست یا سیاسی میں شامل ہو رہا ہوں۔” انہوں نے لکھا کہ “ایسا بلکل نہیں،میں ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،اس لیے مہربانی فرما کر ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں۔” علی ظفر کا کہنا تھا کہ “اپنے کام سے کام رکھیں اور اللہ دا واسطہ غلط خبریں نا پھیلائیں۔”

یادر ہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار علی ظفر کے کنسرٹ میں بلے والی شرٹ پہننےپر سوشل میڈیا پر انکے  سیاست میں شمولیت  کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی گئی تھی جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔