اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔اپنے ویڈیوپیغام میں عمران خان نے کہاکہ وہ یہ جلسہ اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ اس جگہ 1940پرقرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی جب ہندوستان کے مسلمانوں نے آزاد ملک بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا نام پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگوں کی اس جگہ پر اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے بلارہے ہیں کیوں کہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرطبقے اور ہر شعبے کے لوگ اس جلسےمیں بھرپورشرکت کریں ۔
جمعرات کو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کروں گا، عمران خان








