بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ صنعتکار برادری کے لیے اوسط نوعیت کا ، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کادعویٰ غلط ہے، محمد احمد وحید

اسلام آباد(ممتازنیوز) انڈسٹریل ایسوسی ایشن (IIA) کے صدر محمد احمد وحیدنے کہاہے کہ بجٹ صنعتکار برادری کے لیے اوسط نوعیت کا ہے۔وہ بعدازبجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آئی آئی اے کے رہنما عثمان شوکت، خالد جاوید، میاں اکرم فرید، عاطف اکرام شیخ، طارق صادق، میاں وقاص مسعود، زکریا ضیاء، عامر وحید، مرزا محمد علی، ملک سہیل حسین، نعیم پراچہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ محمد احمد وحیدنے کہاکہ 150 ملین روپے سے زیادہ کی آمدنی پر بلاتفریق سپر ٹیکس لگایا گیا ہے، جو پہلے 300 ملین روپے تھا اور صرف بینکنگ سمیت دس شعبوں پر لاگو ہوتا ہے جو اس دعوے کے خلاف ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔تاہم انہوں نے بجٹ میں بعض اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ٹی، ایس ایم ای، سولر، ایگرو بیسڈ انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ساتھ ٹیکس ٹیرف میں کمی اور دستاویزات کی کم سے کم تعمیل سے ان شعبوں کو فروغ ملے گا۔