بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی معیشت کیلئے انتہائی تشویشناک خبر،شیل کمپنی کاشیئرز بیچ کرپاکستان چھوڑنے کااعلان

ملٹی نیشنل تیل کمپنی شیل نے پاکستان میں اپنی کمپنی بیچنے کا اعلان کر کے پاکستان سے نکلنے کا اعلان کر دیاآج کی بورڈ میٹنگ میں، شیل نے پاکستان میں اپنے 70 فیصد سے زائد شیئرز کی تقسیم کا فیصلہ کردیا پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے شیل پاکستان چھوڑ رہا ہے۔شیل سیاسی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے پاکستان چھوڑنے والی تازہ ترین ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔

اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ امریکی کمپنی شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔

خیال رہے 4 مئی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2023 کی پہلی سہہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے سہہ ماہی کے دوران 4762 ملین روپے کا بعد از ٹیکس کا نقصان اٹھایا تھا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 2076 ملین کا بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اسی عرصے میں روپے کی قدر میں کمی ، مہنگائی میں اضافے اور مائیکرواکنامک میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی، مسلسل اقتصادی چیلنجوں کے نتیجے میں اس شعبے میں بھی سرگرمیوں کی رفتار سست رہنے کے ساتھ طلب میں کمی اور کمپنی کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔

علاوہ ازیں اسی عرصے میں کمپنی کا مالیاتی شعبہ اور منافع بھی متاثر ہوا تاہم شیل پاکستان اپنی مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔