بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماہرہ خان گھڑ سواری کے دوران حادثے سے بچ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان پہاڑوں کی وادی میں خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ کئے گئے شمالی علاقہ جات کے سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کہ وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


انہوں نے لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا مشکل ہے جب تک آپ کے ارد گرد آپ کے چاہنے والے یا جن سے آپ محبت کرتے ہیں موجود ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے اختتام میں مزید لکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچائی جس پر وہ ان کی اور اللہ تعالیٰ کی مشکور ہیں