معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ جلد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف فلم پائیریٹس آف دی کیریبین میں جیک اسپرو کا کردار ادا کرنے والی جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ نے ہتک عزت مقدمے میں ہار کے بعد انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ نئی فلم اِن دی فائر سے بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایمبر ہرڈ اپنی نئی فلم اِن دی فائر کیلئے 24 جون کو اٹلی کے شہر سسلی میں 69 ویں ٹورمینا فلم فیسٹیول میں اداکار ایڈوارڈو نوریگا اور ہدایت کار کونور ایلن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔
ایمبر ہرڈ کی سنسنی خیز فلم 1890 میں ایک ایسے ڈاکٹر کے بارے میں ہے جو ایک پریشان لڑکے کی دیکھ بھال کرتا ہے، جس میں ناقابل یقین صاحیتیں موجود ہیں، اداکارہ اِن دی فائر مووی میں اسی ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی۔
اس فلم مقامی پادری کے ساتھ سائنس بمقابلہ مذہب کی جنگ چھڑ جاتی ہے جس کا خیال ہے کہ لڑکے پر شیطان ہے اور گاؤں کی تمام پریشانیوں کی وجہ وہی لڑکا ہے۔
واضح رہے کہ فلم میں امبر ہرڈ کے علاوہ ایڈورڈو نوریگا، لورینزو میک گورن زینی، لوکا کالوانی اور سوفی امبر بالترتیب گریس برنہم، نکولس مارکیز، مارٹن مارکیز، فادر انتونیو اور ازابیلا کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ہدایت کار کونور ایلن نے پاسکل بورنو اور سلویو مراگلیا کے ساتھ مل کر فلم لکھی ہے۔
Amber Heard To Launch New Film 'In The Fire' As Part Of Strong Lineup At Taormina Film Festival https://t.co/aWGC4WW35j pic.twitter.com/gRUFsxAFn9
— Deadline Hollywood (@DEADLINE) June 12, 2023









