بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنہوں نے عدم اعتماد کیلئے لوگوں کو اکٹھا کیا وہ خود پریشان ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے سامراجی ایجنڈے کے تحت عدم اعتماد کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا وہ خود پریشان ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ موت کا وقت متعین ہے، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کے ساتھ کچھ ہوا تو لوگوں کو اندازہ نہیں کہ کیا کچھ ہوسکتا ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔قوم جس جگہ پھنس گئی ہے اسے نکالنا ہی حکمت عملی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 31 مئی سے پہلے انتخابات کا اعلان کیا جائے ورنہ ملک کے ساتھ برا بھی ہوسکتا ہے۔ خدا نخواستہ ملک کو دیوالیہ کیا جاسکتا ہے، ملک کے ایٹمی اثاثوں پر قبضے کے لیے بین الاقوامی سامراجی ایجنڈے پر کام ہوگا، یہ قوم کسی بھی صورت جان تو دے دی گی لیکن جھکے گئی نہیں۔